ڈی پی او فیصل شہزاد نے بریفنگ میں بتایا کہ سائیکولوجیکل پروفائلنگ کے دوران 51 پولیس افسران میں بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی ہے جو قابل علاج ہے جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ کانسٹیبلز نے محبت کا رشتہ مضبوط کیا ہے، ہیلتھ اسکریننگ، علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ فورس کو متحرک اور فعال بنانے کے لیے ان کی فلاح و بہبود اور فروغ کے بہت مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ڈرائیورز، لیڈی کانسٹیبلز سے لے کر پنجاب پولیس کے ہر عملے نے اہم ترین مقدمات کو حل کرنے میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔
قبل ازیں میٹنگ کے دوران ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے آئی جی پنجاب کو ضلع میں اغوا برائے تاوان، اندھے قتل اور ڈکیتیوں سمیت سنگین جرائم کے مقدمات کی تکمیل اور بازیابی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
263