325
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے کہا ہے کہ 21 جون کو کیپیٹل ہل میں پاکستان کے حوالے سے کانفرنس ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر بات کی جائے گی۔
ڈاکٹر آصف محمود نے کہا کہ پاکستان سے متعلق کانفرنس میں کانگریس کے اراکین بھی شرکت کریں گے۔کانفرنس کا انعقاد پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود، سینئر کانگریس مین بریڈ شرمین اور جم کوسٹا کے تعاون سے کیا جائے گا۔