20
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے نو مئی کے تین مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلیں لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر دی ہیں۔
ان مقدمات میں تھانہ شادمان پر حملہ، شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے الزامات شامل ہیں۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان کی سزائیں معطل کی جائیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، اس لیے لاہور ہائی کورٹ تینوں مقدمات میں دی گئی سزاؤں کو کالعدم قرار دے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔
ایڈیشنل ٹرائل کورٹ نے تینوں مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہر ایک مقدمے میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔