ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت کے فیصلے کا مطلب تحریک انصاف کا 9مئی کے واقعہ سے تعلق نہیں،عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی عدالت سے بری ہونے کا مطلب ہے کہ تحریک انصاف کا بطور جماعت اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی پر اس بہانے کریک ڈاؤن کیا گیا اب اس بیانیے کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔

 

واضح رہے کہ ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں بری کردیا تھا۔
پولیس نے یاسمین راشد کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے اسے مقدمے سے بری کر دیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاج کے دوران کارکنوں نے اہم املاک پر دھاوا بول دیا اور اس دوران جناح کے مزار پر توڑ پھوڑ بھی کی
جناح ہاؤس پر حملوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگانے کا حکم یاسمین راشد نے دیا تھا۔
اس مبینہ آڈیو کے تناظر میں حکومت کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یاسمین راشد اس حملے کی ماسٹر مائنڈ ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com