اسرائیلی وزیر اعظم کے گھر پرڈرون حملہ،یاہو گھر پر نہیں تھے، فوجی ترجمان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ ہوا ہے تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا کہ لبنان سے لانچ کیے گئے ڈرون نے تل ابیب کے شمال میں واقع قیصریہ میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کا خاندان قیصریہ میں موجود نہیں تھا، مزید کہا کہ کسی جان نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔صہیونی فوج نے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 2 مزید ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

العرب ٹی وی کے ذرائع کے مطابق، حملے سے ان کے گھر کو نقصان پہنچا ہے، اسرائیلی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کے مطابق، لبنان سے آنے والے ڈرون نے 70 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے قیساریہ میں عمارت کو براہ راست نشانہ بنایا۔ اس حملے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ڈرون حملے پر تل ابیب کے شمال مشرق میں واقع "گیلوت” فوجی اڈے پر خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں ہدف اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا گھر تھا۔اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق قیساریا کو نشانہ بنانے والے ڈرون طیارے نے لبنان سے 70 کلو میٹر کی مسافت طے کی۔ادھر لبنانی تنظیم حزب اللہ نے ایک اخباری بیان میں بتایا کہ اس نے جمعے کی شب اسرائیل کے علاقے العباد کے نواح میں ایک اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ راکٹ کا نشانہ بنایا۔

اس سے قبل جاری مختلف بیانات میں حزب اللہ نے بتایا تھا کہ اس کے عناصر نے اسرائیلی فوجیوں کو جنوبی لبنان میں عیتا الشعب قصبے کے نزدیک راکٹوں اور کفرکلا قصبے کے نزدیک توپوں کے گولوں سے نشانہ بنایا۔ اسی طرح حزب اللہ نے راس الناقورہ میں اسرائیلی سمندری ٹھکانے پر متعدد راکٹ داغے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔