اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے ایک ایسا مائیکرو ڈرون بنایا ہے جو روایتی ڈرون کے مقابلے میں 150 ڈگری کم توانائی استعمال کرتا ہے، ہوا سے بجلی پیدا کرتا ہے اور طویل عرصے تک بلندی پر رہ سکتا ہے۔
تمام تر فوائد کے باوجود، ڈرون تیزی سے بجلی استعمال کرتے ہیں اور اس طرح انہیں زیادہ دیر تک اڑایا نہیں جا سکتا۔ اس کمی کے تحت کوریا کے ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ایک تجرباتی ونڈ ٹنل میں اس کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ڈرون نے ہوا سے بجلی پیدا کی اور کافی دیر تک ہوا میں رہا۔
یہ بھی پڑھیں
گھر میں گھس کر حملہ کرنیوالا اسرائیلی ڈرون تیار
یہ منڈلانے کے لیے ہوا کی لہروں کا استعمال کرتا ہے اور یہ توانائی کی بچت میں بھی ایک اہم اختراع ہے۔ یہ ہلکی سی ہوا کے ساتھ بھی کام کرتا ہے۔ اسے مائیکرو ایئر وہیکل (MAV) کا نام دیا گیا ہے، جو ہوا میں منڈلاتے پرندوں سے متاثر ہے۔ اس عمل کو ‘اوروگرافک سوئرنگ کہا جاتا ہے جو اپنے اوپر اٹھنے والی ہوا کی لہروں کو استعمال کرتا ہے۔ جب ہوا کسی پہاڑ یا رکاوٹ سے ٹکراتی ہے تو وہ اوپرکی طرف مڑ جاتی ہے اور اس طرح پرندے اسی جگہ منڈلاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
دیواروں کی ٹکر برداشت کرنے والا ڈرون تیار
اپنے سینسرز اور الگورتھم کی بنیاد پر، یہ ہوا کی لہروں میں تبدیلیوں کو محسوس کرتا ہے اور اپنی پوزیشن بدلتا رہتا ہے۔ اس طرح یہ کم سے کم توانائی خرچ کرکے کامیابی سے اڑ سکتا ہے۔