دبئی؛ ملازمین کی 2 ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کرنے پر کمپنی کو کروڑوں روپے جرمانہ 

  اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) متحدہ عرب امارات میں ایک تعمیراتی کمپنی کے مالک پر ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کرنے پر اڑھائی  ملین درہم (پاکستانی 83 کروڑ 88 لاکھ 54 ہزار) جرمانہ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی کی تعمیراتی کمپنی پر لیبر کورٹ کی جانب سے جرمانہ عائد کیا گیا۔ عدالتی حکم کے مطابق جرمانے کی رقم 250 ملازمین میں برابر تقسیم کی جائے گی۔ ایک ملازم کو 5 ہزار درہم ملیں گے۔

لیبر کورٹ نے اپنے فیصلے میں کمپنیوں کے مالکان کو متنبہ کیا کہ وہ ملکی قوانین کی پاسداری کریں اور ہر ممکن صورت میں ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کریں۔عدالتی فیصلے کے بعد لیبر کورٹ کے قانونی مشیر نے کہا کہ ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں فوری آگاہ کریں۔

ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کمپنی کے خلاف ملازمین کی جانب سے لیبر کورٹ میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔سماعت کے دوران کمپنی کے مالک نے موقف اختیار کیا کہ مسلسل خسارے اور خراب مالی حالات کے باعث ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کر سکتے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com