دبئی کے بزنس مین کا کرکٹ تحفہ، 700 ایشیا کپ ٹکٹس ملازمین کے نام 

اردو ورلڈ کینیڈا ( بیورو رپورٹ ) دبئی کے معروف بزنس مین نے اپنے ملازمین کو خوش کرنے کے لیے 700 ایشیا کپ کے ٹکٹس خرید کر تقسیم  کردیے۔

اس اقدام کا مقصد محنتی ملازمین کو متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ہائی پروفائل میچز براہِ راست دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈانوب گروپ کے وائس چیئرمین  انیس سجن نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے یہ ٹکٹس اپنے ملازمین کے لیے خریدے ہیں تاکہ وہ ایشیا کپ کے پرجوش مقابلے گراؤنڈ میں جا کر دیکھ سکیں۔یاد رہے کہ دبئی میں قائم ڈانوب گروپ ریئل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ ہے، اور اس سے قبل بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کرتا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس بار ٹکٹس خریدنے کا فیصلہ صرف اس لیے کیا گیا کہ ملازمین اپنے روزمرہ کے کاموں سے ہٹ کر کھیل سے لطف اندوز ہوں۔
انیس سجن نے مزید بتایا کہ کمپنی نے 100 ٹکٹس پاک بھارت گروپ اسٹیج میچ کے لیے مختص کیے ہیں، جو ایشیا کپ کا سب سے زیادہ دلچسپ مقابلہ سمجھا جا رہا ہے۔ اسی طرح  100 ٹکٹس سپر فور مرحلےکے لیے اور 100 ٹکٹس فائنل میچ کے لیے بھی مخصوص کیے گئے ہیں۔کمپنی کے ذرائع کے مطابق اس اقدام پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ بے صبری سے ایشیا کپ کے بڑے مقابلے دیکھنے کے منتظر ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔