اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دبئی میں سیاحت کو فروغ دینے
کے لیے شراب پر 30 فیصد ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی حکومت کے اس اقدام کو پڑوسی ممالک کے مقابلے میں
دبئی کو غیر ملکیوں کے لیے زیادہ پرکشش بنانے کی کوشش تصور کیا جا رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں شراب پینے کا لائسنس بھی مفت کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل
شراب خریدنے والے 30 فیصد ٹیکس ادا کرتے تھے، شراب پینے کے لائسنس پر سالانہ 270 درہم یعنی
16 ہزار پاکستانی روپے خرچ ہوتے تھے۔ لائسنس کی تجدید بھی ہر سال کروانی لازمی تھی
حکومت کی طرف سے جاری کردہ شراب کا لائسنس 21 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو
فراہم کیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سالانہ 140 ملین لیٹر شراب فروخت ہوتی ہے۔
ابوظہبی میں شراب کی لائسنس فیس ستمبر 2020 میں ختم کر دی گئی تھی۔ابھی تک یہ
واضح نہیں ہے کہ یکم جنوری سے نافذ العمل ہونے والا یہ اقدام مستقل ہو گا یا نہیں
تاہم غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام ایک سال کے مقدمے کے لیے ہو سکتا ہے۔