مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے دوائیاں بھی مہنگی کردی گئیں ،نوٹیفکیشن جاری

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران حکومت نے مہنگائی کے باعث عوام کے لیے ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جان بچانے والی 25 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت کینسر کی نئی دوا لوریکا کی قیمت 8 لاکھ 46857 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دمہ کے مریضوں کے استعمال کے لیے اس دوا کی قیمت 1390 روپے اور ہیپاٹائٹس کے ایک انجکشن کی قیمت 10 ہزار 275 روپے کر دی گئی ہے۔
پیراسیٹامول اور ڈیپ ہائیڈرالین کی 20 گولیوں کی نئی قیمت 192 روپے ہوگی جبکہ ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکوئن کی قیمت 1077 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کینسر میں استعمال ہونے والے انجیکشن بورٹیزومیب کی قیمت 17 ہزار 513 روپے ہے، انفیکشن میں استعمال ہونے والے زربیکسا کی قیمت 15 ہزار 356 روپے کر دی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com