گزشتہ چند سالوں میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 3 گنا اضافہ ہوا، رواں سال جنوری سے اگست تک تقریباً 5 لاکھ 40 ہزار 282 افراد بیرون ملک جا چکے ہیں جن میں 1 لاکھ 50 ہزار 52 اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بھی شامل ہیں۔ جب کہ 2 لاکھ 28 ہزار 849 ہنر مند افراد نے بھی بیرون ملک ہجرت کی، پاکستان تارکین وطن کی تعداد کے لحاظ سے ہمسایہ ممالک میں سرفہرست ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق سال 2023 کے پہلے 6 ماہ میں 3 لاکھ 95 ہزار 166 افراد نے ملک سے ہجرت کی، گزشتہ چند دنوں میں تارکین وطن کی تعداد 9 لاکھ سے بڑھ کر 1 کروڑ 28 لاکھ 56 ہزار 519 ہوگئی ہے جو کہ ملک کی کل آبادی 5.14 فیصد
پاکستان سے باہر جانے والوں کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے، اسے روکنے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد اور ماہرین کے لیے روزگار کے دروازے کھولنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک اور ملکی ترقی کے عمل کو جاری رکھا جا سکے۔
146