بھارت،جمنامیں پانی کی سطح بڑھنے سےسیلاب کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل،شہر تالاب کا منظرپیش کرنےلگے 

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جمنا میں پانی کی سطح بڑھنے سے سیلاب کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوا اور دارالحکومت تالاب میں تبدیل ہوگیا

بھارتی میڈیا کے مطابق جمنا  میں پانی کی سطح آج دوپہر ایک بجے 208.62 میٹر تھی کیونکہ ہریانہ کے ہتھنی کنڈ بیراج سے دریا میں پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ پانی کی موجودہ سطح خطرے کے نشان سے تین میٹر اوپر ہے۔

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکز کی بی جے پی حکومت کی جانب سے دریا میں پانی چھوڑنے کے خلاف احتجاج کیا اور دریا میں مزید پانی نہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ تاہم مرکز کی بی جے پی حکومت نے جواب دیا کہ اگر بیراج سے زیادہ پانی نہیں چھوڑا گیا تو ڈیم ٹوٹ جائے گا۔

 

یاد رہے کہ نئی دہلی کے بلدیاتی انتخابات میں اس بار عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے 15 سالہ دور حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ مودی حکومت دہلی میں سیلاب کا پانی چھوڑ کر اپنی بدترین شکست کا بدلہ لے رہی ہے۔

سیلاب کا پانی نئی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے گھر اور اسمبلی ہال سے صرف 350 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ بھارتی دارالحکومت میں معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب ریاست ہماچل پردیش میں مزید بارشوں کے باعث ہریانہ بیراج اوور فلو ہوگیا۔ پہاڑی ریاست میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ کئی مکانات گر گئے اور پل بہہ گئے۔

بھارت بھر میں چار روز سے جاری بارشوں میں مرنے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com