ٹورنٹو کے برچ ماونٹ کمیونٹی سینٹر میں واقع مقبول انڈور پول کو منگل کو بند کرنا پڑا کیونکہ انتہائی گرم اور مرطوب ماحول ملازمین کے لیے غیر محفوظ کام کے حالات پیدا کر رہا تھا۔
سی یو پی ای لوکل 79، جو کہ ٹورنٹو کے اندر کام کرنے والے ملازمین کی نمائندگی کرتی ہےنے کہا کہ پول میں میکانیکی مسئلے کی وجہ سے مرطوبیت کے سطح بڑھ گئے جس کی وجہ سے کارکنوں نے کام کرنے سے انکار کر دیا۔
ٹورنٹو میں فی الحال ہیٹ وارننگ جاری ہے، اور متوقع ہے کہ درجہ حرارت اور نمی کے سطح بدھ کی رات تک خطرناک حد تک بلند رہیں گے۔یونین کے مطابق، گزشتہ ہفتے بھی میین اسکوائر کمیونٹی سینٹر کے انڈور پول میں ایسے ہی حالات کے باعث کام روک دیا گیا تھا اور یہ مسئلہ شہر کی ناقص انتظام کاری کی وجہ سے پیدا ہوا ہے کیونکہ وہ ملازمین کے لیے مناسب ٹھنڈک کے انتظامات فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔
سی یو پی ای نے کہا کہ ان پولز میں درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا جو کہ صحت و سلامتی کی پالیسیوں کے تحت اضافی عملے اور میڈیکل عملے کی موجودگی کا تقاضا کرتا ہے۔ لیکن 45 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت پر میڈیکل عملہ موجود نہیں تھا۔شہر کی ویب سائٹ کے مطابق برچ ماونٹ کمیونٹی سینٹر کا پول "میکانیکی مسئلے کی وجہ سے بند ہے”۔شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملازمین اور عوام کی صحت و سلامتی ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ دونوں پولز کے ڈی ہمیڈیفیکیشن سسٹمز کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ جلد از جلد انہیں دوبارہ کھولا جا سکے، ممکنہ طور پر کل۔
شہر نے بتایا کہ اس مسئلے کے دوران ملازمین کے لیے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں جن میں اسٹاف کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ، پانی اور الیکٹرولائٹس کی فراہمی، چھاؤں میں کام کرنے کی ترغیب، پنکھے اور اے/سی کا انتظام، اور ملازمین کو وقفے کے دوران پول میں ٹھنڈا ہونے کی ہدایت شامل ہے۔
سی یو پی ای لوکل 79 کے صدر ناس یاداللہی نے کہا کہ یہ صورت حال ٹورنٹو کی بگڑتی ہوئی انفراسٹرکچر اور ناقص انتظام کی واضح مثال ہے جو نہ صرف کارکنوں بلکہ عوام کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ "ہمارے ارکان کو خطرناک حالات میں کام کرنے کو کہا جا رہا ہے، اور جب وہ جائز خدشات کا اظہار کرتے ہیں تو انہیں نظر انداز یا مسترد کر دیا جاتا ہے۔”
58