232
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انتظامی غفلت کے باعث پی آئی اے مختلف اداروں سے 2000 ملین سے زائد کے واجبات وصول کرنے میں ناکام ہوگئی
رپورٹس کے مطابق اربوں کے خسارے کا شکار پی آئی اے انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث مختلف اداروں سے 2000 ملین سے زائد کے واجبات وصول کرنے میں ناکام رہی ہے۔
عدم وصولی کا انکشاف آڈیٹر جنرل کی رپورٹ برائے 2021-22 میں کیا گیا۔ نادہندگان میں مختلف کمپنیاں، ایئر لائنز، ایجنٹس، ایئر لائنز کے مختلف شعبے، ماتحت کمپنیاں بشمول میسرز، بارڈر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، انشورنس کلیمز، ٹریول ایجنٹس، کارگو، اسپیڈیکس، سپلائرز، مینٹیننس ریزرو شامل ہیں۔ یوٹیلیٹی چارجز بشمول مختلف پارٹیاں، تاجر، کاک پٹ عملہ، M/s Alfa Co.آڈیٹرز نے واجبات کی عدم وصولی کو انتظامیہ کی نااہلی قرار دیا۔