نوازشریف کے خلاف سازش کی وجہ سے عوام کو مہنگائی ملی : مریم نواز

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو غریبوں کا احساس کرنے والا نوازشریف واپس آرہا ہے، نوازشریف کے خلاف سازش کی وجہ سے عوام کو مہنگائی ملی۔نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے،مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں قائدن لیگ میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور استقبال سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا۔ اس دوران خیبرپختونخوا کے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ معمارِ پاکستان ویلکم بیک، سازشیو گڈ بائے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف واپس نہیں آ رہا، پاکستان کی خوش حالی کا دور واپس آ رہا ہے، نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے ہیں، نوازشریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہو گئی، نوازشریف کا پیغام پاکستان کی ترقی، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے بہادری، ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے، نوازشریف نے عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی انہیں سزا ملی، نوازشریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی۔مریم نواز کا خطاب کے دوران مزید کہنا تھا کہ سازشی نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو، 21 اکتوبر اعلان ہے کہ عوام کی تکلیف کے دن ختم ہونے والے ہیں، 21 اکتوبر اعلان ہے کہ غریبوں کے دکھ درد کا احساس کرنے والا نوازشریف واپس آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں 5 سال آٹے، گھی، چینی کی قیمت نہیں بڑھی، نوازشریف وہ ہے جس کے دور میں 47 سال میں مہنگائی کم ترین سطح پر آئی تھی، نوازشریف وہ ہے جس نے پاکستان کی معاشی ترقی 6.1 فیصد پر پہنچائی تھی، نوازشریف وہ ہے جس نے پاکستان کا واحد آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا۔مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف نے 2017 میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، نوازشریف کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان آج بحرانوں کا شکار نہ ہوتا،نوازشریف کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو آج بجلی گیس پٹرول مہنگے نہ کرنے پڑتے۔ان کا اپنے خطاب کے دوران مزید کہنا تھا کہ وعدہ ہے کہ خیبرپختونخوا کی محرومیاں دور کرکے ترقی کا تاریخی سفر شروع کریں گے، دہشت گردی کے علاوہ معاشی دہشت گردی سے بھی قوم کو نجات دلانی ہے۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف اسلام آباد دورے کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کریں گی۔مریم نواز اسلام آباد، راولپنڈی ریجن کے سابق ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گی۔واضح رہے کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں گزشتہ روز لاہور میں سابق ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق آئندہ ماہ 12 اکتوبر کی تاریخ دے رکھی ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com