گرمی کے باعث مختلف علاقوں میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )صوبائی دارالحکومت میں سورج نکلتے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شدید گرمی کے باعث مختلف علاقوں میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ نشے کی زیادتی سے ایک شخص دم توڑ گیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق داتا دربار، لاری اڈہ اور گارڈن ٹاؤن کے علاقوں میں شدید گرمی کے باعث خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ داتا دربار پناہ گاہ میں شدید گرمی کے باعث 32 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ شدید گرمی کے باعث اس شخص کی موت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن کوٹھا پنڈ میں 78 سالہ خاتون ہیٹ اسٹروک کے باعث دم توڑ گئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 78 سالہ نسیمہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ایدھی کے ترجمان نے بتایا کہ گلبرگ کے علاقے کلمہ چوک کے قریب 18 سالہ نوجوان، جس کی شناخت عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے، منشیات کی زیادہ مقدار لینے سے جاں بحق ہوا۔
پولیس اور تفتیشی اداروں نے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی، پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com