گرمی کے باعث ملک بھر میں بجلی کی طلب کئی گنا بڑھ گئی،لوڈشیڈنگ میں اضافہ ،عوام تڑپنے لگے

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)گرمی کے باعث ملک بھر میں بجلی کی طلب کئی گنا بڑھ گئی ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 765 میگاواٹ ہو گیا ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 235 میگاواٹ ہے اور ملک بھر میں بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ پن بجلی کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 520 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے پاور پلانٹس 7 ہزار میگاواٹ، رائیونڈ پاور پلانٹ ایک ہزار 225 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جب کہ پن بجلی کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ، نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کا نظام اوور لوڈنگ کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
لیسکو میں ٹرانسفارمر، میٹر اور کیبلز نہیں ہیں جس کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہر کے بیشتر علاقوں میں 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، لوڈ شیڈنگ کا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com