دیربالا میں بارش کے باعث مکان کی چھت کر گئی،ایک کے گھر کے12 افراد جاں بحق

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) دیربالا میں مسلسل بارش کے باعث رات گئے ایک مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے 9 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔
افسوسناک واقعہ دیر بالا کے علاقے پاتھرک کے علاقے میدان میں پیش آیا جہاں بارش اور رات کی تاریکی کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
امدادی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں کے علاوہ 1122 اپردیر پولیس، دیر لیویز اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
رات گئے تمام جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی لوگوں کی ریسکیو 1122 اپر دیر، سول ڈیفنس، پولیس اور دیر لیویز کے اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کے ذریعے نکال لی ہیں۔
پولیس کے مطابق کافی مشکلات کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔