بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث ،فصلیں تباہ،کئی سڑکیں بھی بہہ گئیں

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارت نے نالہ ایک میں پانی چھوڑا جس سے فصلیں تباہ ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے ریلے کے باعث سمبڑیال ناڈوکی چیمہ کے مقام پر نالہ ایک میں سیلاب ہے۔

سیلاب کے باعث کئی مقامات پر دراڑیں پڑ گئیں جس سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور سبزیوں کی فصلیں تباہ ہو گئیں۔
اس کے علاوہ پانی کے تیز بہاؤ سے سڑکیں بہہ گئیں جبکہ متعدد دیہات کو جانے والی سڑکیں منقطع ہوگئیں۔
دوسری جانب انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق ملک کے 3 بڑے آبی ذخائر پانی سے مکمل طور پر بھر گئے، تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 1 کروڑ 34 لاکھ ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔