سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 12 دہشت گرد مارے گئے

ارډدوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)خیبر کے ضلع وادی تیراہ میںسیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 12 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 28 اور 29 اگست کو خوارج کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد فتنہ الخوارج کے 12 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز وادی تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر وسیع آپریشن کر رہی ہیں، کارروائیاں 20 اگست سے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی جا رہی ہیں۔
ان کارروائیوں میں فتنہ الخوارج اور اس سے منسلک تنظیموں کو بڑا دھچکا لگا ہے، 20 اگست سے اب تک 37 دہشت گرد ہلاک جب کہ 14 دہشت گرد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca