اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 34.05 فیصد رہی۔ بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 12 اشیاء سستی رہیں جب کہ 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آٹا 4.95 فیصد، آلو 2.60 فیصد اور چینی 2.49 فیصد مہنگا ہوا۔
دال ماش، چکن، بیف، مٹن، لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے میں کیلے 5.56 فیصد اور ایل پی جی 4.30 فیصد سستے ہو گئے۔ پیاز 4.03 فیصد اور ٹماٹر 1.63 فیصد سستا ہوا ہے۔