اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بالی ووڈ کے ایکشن اسٹار ہریتک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’وار‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ اس قدر شدید ڈپریشن کا شکار ہوئے کہ انہیں اپنی موت کا اندیشہ تھا۔
اداکار نے 2019 میں فلم ‘وار کی شوٹنگ کے دوران لوگوں کے ساتھ ڈپریشن کے اپنے تجربات شیئر کیے تھے۔
فٹنس ٹرینر کرس گیتھن سے بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ انہیں ایسا لگا جیسے وہ شوٹنگ کے دوران مر جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ فلم میں کمال حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور وہ اس کے لیے تیار نہیں تھے۔
ہریتھک روشن کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ مکمل طور پر افسردہ ہو گئے تو انہیں احساس ہوا کہ اب زندگی میں تبدیلی آنی چاہیے۔
ایکشن تھرلر فلم ‘وار 2019 میں ریلیز ہوئی تھی اور یہ ہریتک روشن کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم نکلی تھی۔
ہریتھک روشن اب دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور کے مدمقابل ‘فائٹر میں نظر آئیں گے اور یہ فلم جنوری 2024 میں ریلیز ہونے والی ہے۔