تحریک انصاف کی ریلی کے دوران پولیس نے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے دوران پولیس نے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا۔
لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو حراست میں لینا شروع کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنوں کو زمان پارک کینال روڈ سے حراست میں لیا جا رہا ہے، زمان پارک میں واٹر کینن بھی پہنچا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسے، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، دھرنوں اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف 77 مقدمات درج ہیں، رانا ثنا لاشیں اور خون چاہتے ہیں

حماد اظہر نے کہا ہے کہ آج ہمارے جلسے میں لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوں گے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن ہوں اور آپ جلسہ منسوخ کر رہے ہوں۔

Source Link

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com