اردو ورلڈ کینیڈ( ویب نیوز )ا بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ماہ 24 تاریخ کو ایک مقامی ایئر لائن کے بھارتی شہر پونے سے بنگلورو کے لیے پرواز کے دوران پیش آیا جہاں پائلٹ کی جانب سے طیارے کو اڑانے سے انکار کی وجہ سے مسافروں کو 5 گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں سے بھرے طیارے کی ویڈیو سوشل میڈیا اور خبروں پر اس وقت وائرل ہوئی جب پائلٹ نے طیارے کو اڑانے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ نے کہا کہ ان کی پرواز کے اوقات مکمل ہو چکے ہیں اس لیے وہ اضافی ڈیوٹی نہیں کر سکے جس کے بعد مسافر غصے میں آگئے اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
جیسے ہی ایئر لائن اور پائلٹ سوشل میڈیا پر آگ کی زد میں آگئے، ہوا بازی کے تجربہ کار سنجے لازر نے وضاحت کی کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پائلٹوں اور عملے دونوں کے کام کے اوقات کو عالمی سطح پر منظم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیکٹری نہیں ہے، ضرورت پڑنے پر ملازمین کو بلایا جا سکتا ہے، پائلٹ اضافی ڈیوٹی نہیں کر سکتا اور اگر وہ ایسا کرتا ہے تو اسے بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔