راولپنڈی میں ای چالان سسٹم فعال، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فوری جرمانے

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں آج سے ای چالان سسٹم مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے۔ اس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو خودکار طریقے سے چالان موصول ہوگا، اور مقررہ وقت میں جرمانہ ادا کرنا لازمی ہوگا۔

ای چالاننگ سسٹم سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں سے منسلک ہے اور اس کا کنٹرول سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے کیا جائے گا۔ ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا، لین کی خلاف ورزی اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر خودکار جرمانہ عائد ہوگا۔ اسی طرح غیرنمونہ یا غیرقانونی نمبر پلیٹ والے گاڑی مالکان کے خلاف بھی فوری کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی ریکارڈ ہوتے ہی چالان گاڑی کے مالک کو گھر کے پتے پر بھیج دیا جائے گا۔

راولپنڈی میں سیف سٹی کے تحت 359 مقامات پر 2000 سے زائد کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 15 کیمرے بھی لگائے گئے ہیں تاکہ آمد و رفت کی نگرانی اور سکیورٹی بہتر ہو سکے۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نہ صرف ٹریفک مینجمنٹ کو مؤثر بنایا جا رہا ہے بلکہ ٹریفک پولیس کی کارکردگی اور اہم سڑکوں کی نگرانی بھی بہتر ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ سرویلنس سسٹم جرائم اور دیگر واقعات کی بروقت رپورٹنگ میں بھی مددگار ثابت ہو رہا ہے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رہے اور حادثات میں کمی آئےیہ اقدام راولپنڈی کی ٹریفک منیجمنٹ اور شہری تحفظ کے لیے ایک بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں