اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سعودی وزارت حج و عمرہ نے جنرل اتھارٹی برائے اوقاف کے تعاون سے اس سال اردو سمیت 14 زبانوں میں 13 ای گائیڈ بکس جاری کی ہیں جو دنیا بھر کے عازمین حج کو مختلف موضوعات پر رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔
یہ ای گائیڈ بکس عربی، اردو، انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، ترکی، روسی، فارسی، بنگالی، انڈونیشین، مالائی، ہاؤسا، امہاری اور سنہالی زبانوں میں جاری کی گئی ہیں۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ای گائیڈ بک کے مختلف فیچرز اور اسے استعمال کرنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔
مذکورہ ای گائیڈ بک کو اپنی پسند کی زبان میں وزارت حج و عمرہ کی سرکاری ویب سائٹ سے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے: آپ کو سفر کے دوران اس کی ضرورت ہوگی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ "آپ کو صرف ویب سائٹ پر جانا ہے اور زبان کا انتخاب کرنا ہے، جس کے بعد آپ اپنی مطلوبہ گائیڈ میں دستیاب مواد کو سن یا دیکھ سکتے ہیں اور اسے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔”
وزیر حج و عمرہ توفیق الربیح نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ حج گائیڈ بک بہترین حج سفر کے لیے دستیاب ہیں۔‘‘
ایک ٹی وی انٹرویو میں، اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے حج و عمرہ، ہشام سعید نے کہا کہ ای گائیڈ باکس میں تفصیلی وضاحتی خاکے اور تصاویر عازمین کو آڈیو یا تحریری مواد کا متبادل فراہم کریں گی۔
ای گائیڈ بک میں شامل عنوانات میں حج کے مناسک اور صحت سے متعلق معلومات کے ساتھ ساتھ احرام، منیٰ، مزدلفہ، یوم عرفات، جمرات، عمرہ، مسجد نبوی، مسجد نبوی اور مکہ اور مدینہ کے تاریخی مقامات کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔
For the ideal journey, use the #Hajj_Awareness_Guides:https://t.co/X3AOWFBYVh
13 guides in 14 languages in partnership with the General Authority for Awqaf to educate pilgrim #Makkah_and_Madinah_Eagerly_Await_You pic.twitter.com/m9Gq6WaPXT
— توفيق الربيعة (@tfrabiah) July 1, 2022
MOHU launches 13 #Hajj_Awareness_Guides translated into 14 languages featuring crucial health, logistics, and religious info.https://t.co/W9GdrUtuQe
With a strategic collaboration with the GAA to enhance Hajj experience.#Makkah_and_Madinah_Eagerly_Await_You pic.twitter.com/DkYP9qgRdl
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) July 1, 2022