یو اے ای کی اسرائیل سمیت87 ممالک کیلئے ای ویزہ فری سہولت

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ویزا سے مستثنیٰ ممالک کی فہرست میں ترمیم کی ہے جس کے مطابق اسرائیل اور بھارت سمیت 87 ممالک کے شہری بغیر پیشگی ویزے کے یو اے ای میں داخل ہو سکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک کے شہریوں کو ایئرپورٹ پہنچنے پر 30 سے ​​90 دن کا ویزا فراہم کیا جائے گا جس میں مزید 10 دن کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

رکن ممالک کو 30 اور 90 دن کا ویزہ آن ارائیول فراہم کیا جائے گا اس کی معلومات متحدہ عرب امارات کی آفیشل ویب سائٹ سے لی جا سکتی ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کو پیشگی انتظام کے تحت ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے شہریوں کو نہ تو داخلے کے ویزے کی ضرورت ہے اور نہ ہی کفیل۔
یو اے ای کی وزارت خارجہ کے مطابق جی سی سی ممالک کے شہری جی سی سی ملک کی طرف سے جاری کردہ پاسپورٹ یا شناختی کارڈ پیش کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات کے کسی بھی ہوائی اڈے یا بندرگاہ پر پہنچنے پر ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔ہندوستانی شہریوں کو بھی متحدہ عرب امارات جانے کے لیے پہلے سے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں ہوائی اڈے پر 14 دن کا ویزا فراہم کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca