212
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ملک کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔تفصیلات کے مطابق شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سوات، مانسہرہ، بٹگرام، مالاکنڈ، تورغر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔۔
زلز لہ کتنی قسم کا ہوتا ہے،ریکٹر سکیل کیا ہوتا ہے؟زلزلے میں کیا کرنا چاہیے؟
اس کے علاوہ بونیر اور اپر ہزارہ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوفزدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں تھا جب کہ یہ 150 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔