57
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبہ سنکیانگ کے جنوبی حصے میں زلزلہ آیا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی. اس کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی.
زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے، کئی مکانات اور مویشیوں کے شیڈ گر گئے جس کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوئے. علاقے سے 200 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، 47 افراد اب بھی ملبے تلے دب گئے ہیں.