نیپال میں زلزلہ، 119 افراد ہلاک ،100سے زائد زخمی

 

خبر رساں ادارے ‘کے مطابق 5.6 شدت کا یہ زلزلہ گزشتہ رات نیپال کے انتہائی مغرب میں آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس کی گہرائی 18 کلومیٹر (11 میل) تھی۔

زلزلے کے جھٹکے ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی تک محسوس کیے گئے، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ مقامی لوگ اندھیرے میں گھروں اور عمارتوں کے ملبے سے زندہ بچ جانے والوں کو نکال رہے ہیں

کرنالی صوبے کی پولیس کے ترجمان گوپال چندر بھٹارائی نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد 119 تک پہنچ گئی ہے اور 100 کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ متاثرہ اضلاع دور دراز علاقوں میں ہیں اس لیے معلومات حاصل کرنا مشکل ہے، امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے نیپالی سیکورٹی فورسز کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔

زلزلے  سے کچھ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے لیکن متبادل راستوں سے علاقے تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال زخمیوں کو لانے والوں سے بھرا ہوا ہے۔

مزید  پڑھین

زلزلے کی قبل ازوقت پیش گوئی ممکن ہے؟گوگل سے زلزلے کا پتہ لگایا جاسکتا؟زلزلے آتے کیسے ہیں؟

واضح رہے کہ نیپال ایک اہم جیولوجیکل فالٹ لائن پر واقع ہے جہاں زلزلے عام ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نارائن پرساد بھٹارائی نے کہا کہ ہمارے پاس اطلاع ہے کہ زلزلے کی وجہ سے دو اضلاع میں جان و مال کا نقصان ہوا ہے۔

نیپالی وزیر اعظم پشپا کمل نے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

زلز لہ کتنی قسم کا ہوتا ہے،ریکٹر سکیل کیا ہوتا ہے؟زلزلے میں کیا کرنا چاہیے؟

یاد رہے کہ 2015 میں نیپال میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس میں تقریباً 9 ہزار افراد ہلاک اور 22 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے، جب کہ 50 لاکھ سے زائد مکانات تباہ ہوئے تھے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com