اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترکی کے مغربی حصے میں ترکی کے مغربی حصے میں ایک طاقتور زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے نے متعدد شہروں کو ہلا کر رکھ دیا اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ بالی کِسیر (Balıkesir) کے علاقے سُندارگی (Sındırgı) میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے ترکی کے کئی بڑے شہروں استنبول، بورصہ، منیسا اور ازمیر — میں بھی محسوس کیے گئے۔ متعدد عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں اور کچھ مقامات پر دیواریں گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔زلزلے کے دوران عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ کئی علاقوں میں لوگ کھلے میدانوں میں رات گزارنے پر مجبور ہو گئے۔ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) کے مطابق امدادی ٹیموں کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور اگر ضرورت پڑے تو امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں۔
یاد رہے کہ رواں سال اگست میں بھی اسی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق * اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علا وہ2023 میں ترکی کو جدید تاریخ کے بدترین زلزلے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس میں 55 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔زلزلے کے بعد ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے،بنیادی سامان تیار رکھنے اور افواہوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
9