283
اردو ورلڈ کینیڈا ( و یب نیوز ) وفاقی دارالحکومت، کے پی اور پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
کے پی اور پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ گہرائی 47 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان کے شہر علیچر سے 47 کلومیٹر دور ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ترکی کا ریسکیو آپریشن ختم نے کا اعلان ،ہلاکتوں کی تعداد 4600 سے تجاوز
اس کے علاوہ ازبکستان، چین، بھارت، افغانستان اور کرغزستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان اور ہمسایہ ممالک میں بڑے زلزلے کا امکان ہے جب کہ 6 فروری 2023 کو ترکی اور شام میں خوفناک زلزلے کی پیش گوئی بھی درست ثابت ہوئی تھی۔ جس میں مرنے والوں کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔