233
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بلوچستان کے ضلع آواران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز آواران سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں اور گہرائی 76 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ کسی جان ومال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آواران میں گزشتہ برسوں میں متعدد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
24 ستمبر 2013 کو آنے والے زلزلے سے ضلع آواران اور ملحقہ ضلع کیچ کے کچھ علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔