114
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اسلام آباد اور گردونواح کے علاوہ لاہور، جہلم، حافظ آباد اور سوات سمیت ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں 7.7شدت کاشدید زلزلہ,سوات متاثر،4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔
ہارپ کیا ہے ؟ کیا ترکی میں آنے والا زلزلہ امریکہ نے ہارپ سے پیدا کیا ؟ سوشل میڈیا پر تہلکہ خیز انکشافات
خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں سوات، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، آزاد کشمیر، مظفرآباد، دھیرکوٹ، سماہنی، باغ، وادی نیلم اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔