144
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بحیرہ عرب میں زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق دوپہر 2:30 سے 3:00 بجے کے درمیان زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں
زلز لہ کتنی قسم کا ہوتا ہے،ریکٹر سکیل کیا ہوتا ہے؟زلزلے میں کیا کرنا چاہیے؟
پہلا زلزلہ دوپہر 2 بجکر 34 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ پہلے زلزلے کی شدت 5.1 تھی اور اس کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق دوسرا جھٹکا دوپہر 2 بج کر 44 منٹ پر آیا۔ دوسرے زلزلے کی شدت 5.5 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔تیسرا زلزلہ صبح 3 بجے آیا، تیسرے زلزلے کی شدت 5.3 تھی اور اس کی گہرائی 60 کلومیٹر تھی۔
مزید پڑھیں