اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کےشدید جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں عوام میں شدید خوف و گھبراہٹ پھیل گئی۔

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے جلدی میں گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے لاہور، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد، چارسدہ، ہری پور، سوات (مینگورہ)، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات جیسے ہٹیاں بالا، چناری اور جہلم ویلی میں محسوس کیے گئے۔

جب زلزلہ آیا اس وقت اسلام آباد میں تیز بارش بھی جاری تھی جس نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا۔اسی طرح، غذر سمیت گلگت بلتستان کے کئی علاقوں کے علاوہ افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کی لرزش محسوس کی گئی۔

کینیڈا کی فالٹ لائن دوبارہ فعال،تباہ کن زلزلہ آنے کا خدشہ،سائنسدانوں نے خبردا ر کر دیا
یورپی زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 میگنیٹیوڈ ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 114 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں واقع تھا، جو ضلع باجوڑ سے تقریباً 102 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔زلزلے کے فوراً بعد شہری خوفزدہ ہو کر کھلے مقامات پر جمع ہو گئے، تاہم تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ماہرین کے مطابق زلزلے زمین کے اندر موجود پرتوں کی حرکت اور زمینی دباؤ کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں، جو کہ ایک پیچیدہ ارضیاتی نظام کا حصہ ہوتے ہیں ان کا آنا فطری عمل ہے، تاہم عوام کو چاہیے کہ وہ ایسے مواقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔