اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، خوف وہراس لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔
پاکستان کے علاوہ آزاد کشمیر اور کے پی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں
زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ،عمارتوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں
مظفرآبا د اور گرد ونواح میں شدید زلزلہ ، لو گ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سےباہر نکل آئے
پنجاب میں راولپنڈی، اٹک، چنیوٹ، چکوال، میانوالی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ پشاور، مردار، مہمند اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے لکی مروت، نوشہرہ، صوابی، لوئر دیر اور مالا کنڈ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر تھی، تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔