ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) رمضان جہاں باطنی پاکیزگی اور اصلاح نفس کا بہترین ذریعہ ہے وہیں اس مہینے کے طبی فوائد بھی بہت زیادہ ہیں۔ نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور بلڈ پریشر اور شوگر کو کنٹرول کرنا آسان ہوجاتا ہے۔
رمضان المبارک میں موٹاپے کو کم کرنے کے حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موٹاپا تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔ موٹاپا ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی سنگین بیماریوں کا باعث بنتا ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ مسلمانوں کے لیے ایک ایسا مہینہ ہے جس میں وہ وزن میں نمایاں کمی کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
جسمانی وزن کو کم کرنے کے عام اور آسان طریقے
سعودی ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں Hibiscus کے پودے کے پھولوں کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہیبسکس کا شربت یا چائے گرمیوں میں ایک مزیدار اور توانائی بخش مشروب ہے۔ اس کی ایک اور خصوصیت وزن کم کرنا ہے اور ساتھ ہی جسم میں نقصان دہ بیکٹیریا اور کینسر کے خلیات کی افزائش کو کم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
چنے سے تیار آٹے کی روٹی وزن کم کرنیوالوں کیلئے مفید
جدید تحقیق میں ہبسکس چائے پینے کے کئی صحت کے فوائد بھی سامنے آئے ہیں۔ ہیبسکس پر تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تحقیق میں شامل 70 فیصد رضاکاروں نے ہیبسکس چائے یا شربت پینے کے بعد وزن کم کیا۔ صرف 12 ہفتوں کے بعد، ان افراد نے جسم کی چربی کھو دی اور وزن کم کیا۔