200
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) واٹس ایپ نے صارفین کے لیے چیٹ میں تصاویر اور ویڈیوز بھیجنا آسان بنا دیا۔
واٹس ایپ نے اب آئی او ایس صارفین کے لیے چیٹ میں میڈیا (تصاویر، ویڈیوز) بھیجنے کی حد بڑھا کر 100 کر دی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین اب چیٹ میں زیادہ سے زیادہ 100 تصاویر یا ویڈیوز بھیج سکیں گے۔
پہلے صارفین 30 سے زیادہ میڈیا نہیں بھیج سکتے تھے، یہ تبدیلی واٹس ایپ کا استعمال مزید آسان بنا دیتی ہے۔اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
واٹس ایپ پر پرانے میسج بذریعہ تاریخ تلاش کرنے کا طریقہ
واٹس ایپ نے فی الحال یہ تبدیلی کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے کی ہے، آئی او ایس صارفین 30 سے زائد تصاویر بھیج کر یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آیا وہ یہ فیچر حاصل کرنے والے خوش قسمت صارفین میں سے ایک ہیں۔
مزیر پڑھیں
واٹس ایپ کا فون ٹو فون ڈیٹا منتقلی کا فیچر متعارف
واٹس ایپ بیٹا کی معلومات کے مطابق یہ فیچر اگلے چند دنوں میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔