نیند کو بہتر اور تھکاوٹ دور کرنے کاآسان طریقہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کی نیند پوری نہیں ہورہی یا پھر وہ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں ۔

سے نمٹنے کے لیے ہمیں اکثر جو حکمت عملی بتائی جاتی ہے وہ رات کے وقت نیند پر زیادہ توجہ مرکوز کرتی ہے، جیسے کہ ہر رات ایک ہی وقت میں بستر پر جانا یا سونے سے پہلے اپنا موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کرنا۔لیکن اچھی رات کی نیند لینا صرف اس پر منحصر نہیں ہے۔کچھ اور چیزیں ہیں جو آپ جاگتے وقت دن کے وقت کر سکتے ہیں جو آپ کو رات کی بہتر نیند لینے اور صبح کو تازہ دم ہونے میں مدد دے سکتی ہیں۔
مندرجہ ذیل طریقے اپنا کر ہم اپنی نیند کو بہتر کر سکتے ہیں

آئرن کا خیال رکھنا
نوزائیدہ اور چھوٹے بچے، بلوغت تک پہنچنے والی لڑکیاں، حاملہ خواتین، کھلاڑی، وہ لوگ جو بڑی مقدار میں سبزیاں کھاتے ہیںآئرن کی کمی کا شکار ہیں لیکن کوئی بھی کسی بھی وجہ سے آئرن کی کمی کا شکار ہو سکتا ہے، اور عام علامات میں رات کو تھکاوٹ، اضطراب اور بے خوابی شامل ہو سکتی ہے۔ آپ اکثر صبح کے وقت تھکاوٹ محسوس کرتے ہوئے جاگتے ہیں، تو آپ کا ڈاکٹر آپ کے فیریٹین (ایک پروٹین جو آئرن کو ذخیرہ کرنے میں مدد کرتا ہے) یا ہیموگلوبن کی سطح کی جانچ کرنے کی سفارش کر سکتا ہے۔

کھانے میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال
وہ لوگ زیادہ پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں ان کی نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے، جب کہ جو لوگ زیادہ فاسٹ فوڈ اور سافٹ ڈرنکس کھاتے ہیں ان کی نیند کا معیار اتنا اچھا نہیں ہوتا۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ سبزیاں، پھل، گری دار میوے، پھلیاں، اناج اور کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات کھاتے ہیں ان کی نیند کا معیار ان لوگوں کے مقابلے میں بہتر ہوتا ہے جو ان اشیاء کو مستقل بنیادوں پر استعمال نہیں کرتے۔

بستر پر لیٹ کر موبائل استعمال کرنے سے گریز
اکثر لوگ بستر پر لیٹ کا موبائل ، سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں اسے بھی نیند میں خلل پڑتا ہے لہذا اس سے گریز کرنا چاہیے

جنک فوڈ کا استعمال
سویڈن میں نوجوانوں کے بارے میں کی گئی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جب لوگ چکنائی اور چینی کی زیادہ مقدار کھاتے ہیں تو ان کے دماغ کی لہریں سوتے وقت متاثر ہوتی ہیں اور ان کی نیند کا معیار السی ہوتا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com