تاریخی لارڈ کرکٹ گرائونڈ میں میں تالیوں کے بجائے آذان کی گونج

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ کے تاریخی لارڈ ز کرکٹ گرائونڈ میں تالیوں کا آواز یں تو آپ نے بہت سنی ہونگی لیک اس مرتبہ تالیوں کے بجائے گرائونڈ آذان کی آواز سے گونج اٹھا۔

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں رمضان ٹینٹ پروجیکٹ کے زیر اہتمام کھلے افطار میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ مسلم کمیونٹی کے علاوہ مقامی غیر مسلموں کی ایک بڑی تعداد نے بھی افطار میں شرکت کی۔روزہ افطار کرنے سے پہلے شرکاء کو اسلام کی سچائی اور روزے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔اس موقع پر رمضان ٹینٹ پروجیکٹ کے بانی اور سی ای او عمر صلاح نے کہا کہ اوپن افطار کا مقصد مختلف کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔. دنیا بھر میں افطار پارٹیاں بھی کمیونٹیز کے درمیان رابطے کا ایک ذریعہ ہیں۔عمر صلاح نے کہا کہ وہ ونڈسر کیسل میں افطار کی اجازت دینے پر کنگ چارلس کے بہت شکر گزار ہیں۔ برطانیہ کا کثیر الثقافتی معاشرہ قابل فخر ہے اور ہم اپنی کوششوں سے لوگوں کے دل جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑی ثاقب محمود نے بھی افطار میں شرکت کی جبکہ اوپن افطار میں شرکت کرنے والوں نے افطاری کے تجربے کو شاندار قرار دیا۔اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ افطار میں شرکت سے مختلف مذاہب کے پیروکاروں میں غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ 13 سالوں سے ملک کے اہم مقامات پر رمضان ٹینٹ پروجیکٹ کی سرپرستی میں افطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے جبکہ شاہ چارلس نے گزشتہ ہفتے مسلمانوں کے لیے اپنے شاہی محل کے دروازے بھی کھول دیے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com