205
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ معاشی حالات بہتر نہ ہوئے تو انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ معاشی حالات بہتر نہ ہوئے تو انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
ہنگو میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ حمد اللہ نے کہا کہ معاشی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو الیکشن 6 ماہ کے لیے ملتوی ہوسکتے ہیں، عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پرحافظ حمداللہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کو معاشی طور پر کھوکھلا کر دیا، عمران خان نے معاشی طور پر پاکستان کے ہاتھ پاؤں باندھ دئیے ، آئین اور اسمبلیوں کو توڑا یہ آمروں کا کام ہے۔
الیکشن اور سلیکشن کے اہم فیصلے اسی ماہ ہوں گے:شیخ رشید
حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پاناما کو بہانہ بنا کر نواز شریف کو نااہل کر کے ایک نیا سیاسی انتشار پیدا کیا گیا اور پی ٹی آئی کو طاقت کے ذریعے مسلط کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے مسلط کی گئی حکومت کو ختم کیا پی ٹی آئی کو طاقت کے ذریعے مسلط کیا گیا تھا