معیشت مستحکم، مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں، امریکا سے نئے تجارتی معاہدے متوقع،شہبازشریف

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات مثبت رہی اور امریکا نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں معیشت، دہشت گردی کے خلاف تعاون، معدنیات، مصنوعی ذہانت، آئی ٹی اور کرپٹو کرنسی جیسے موضوعات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم کے مطابق امریکا تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

شہباز شریف نے ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معدنی وسائل کی قیمت کا تعین دونوں ممالک کے مفاد میں کیا جائے گا اور تجارتی معاہدے باہمی تعاون کی بنیاد پر ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 6 سے 10 مئی کے دوران پاکستانی افواج نے بہادری سے ہندوستان کو جنگ میں شکست دی۔ ان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دانشمندی سے فوج کی قیادت کی اور اس وقت اعلان کیا تھا کہ پاکستان نے جنگ جیت لی ہے، دشمن کے 7 طیارے تباہ کیے گئے اور وہ جنگ بندی پر مجبور ہوا۔

انہوں نے اپنے حالیہ سعودی عرب کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں شاندار استقبال کیا گیا اور گزشتہ 40 سال میں ایسا والہانہ استقبال پہلی بار دیکھنے کو ملا۔

شہباز شریف نے کہا کہ جب انہوں نے اقتدار سنبھالا تو ملک میں مہنگائی 32 فیصد تھی اور پالیسی ریٹ ساڑھے 22 فیصد تھا، لیکن ڈیڑھ سال میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے اور پالیسی ریٹ 11 فیصد پر آ گیا ہے۔

انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مالی سال 24-25 میں ساڑھے 38 ارب ڈالر ترسیلات بھیجیں، جس سے ملکی معیشت میں استحکام آیا اور مائیکرو سطح پر حالات بہتر ہو گئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔