124
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 60 ہزار 370 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 725 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 59 ہزار 811 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔