6
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) یڈمنٹن کے ایک ٹیکس کنسلٹنٹ پر اپنے سابق کلائنٹ سے 32 ہزار ڈالر سے زائد کی چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اب وہ عدالت میں پیشی کا سامنا کریں گے۔
ایڈمنٹن کے رہائشی بروس کیوری نے بتایا کہ انہوں نے دو سال قبل اپنے 2022 کے ٹیکس ریٹرن کی تیاری کے لیے اپنی پڑوسن جنجر لن گاماشے کی خدمات حاصل کی تھیں۔ مگر کام مکمل ہونے کے بعد کیوری نے اسے مزید کام سے روک دیا۔
کیوری کے مطابق، 18 دسمبر 2024 کو انہیں کینیڈا ریونیو ایجنسی (CRA) کی جانب سے نوٹس ملا کہ ان کی معذوری ٹیکس کریڈٹ ریفنڈ کی رقم، تقریباً 32 ہزار ڈالر، ایک نامعلوم بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔ تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ "Ginger L Gamache” نامی ایک اکاؤنٹ نے ریفنڈ جمع ہونے سے پہلے پانچ مرتبہ کیوری کے CRA اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی تھی۔
نو ماہ تک CRA اور ایڈمنٹن پولیس کی تحقیقات کے بعد، پولیس نے 52 سالہ گاماشے پر نومبر سے دسمبر 2024 کے دوران 5 ہزار ڈالر سے زیادہ کے فراڈ کا الزام عائد کیا۔دوسری جانب، گاماشے نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ> "میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ میں 30 سال سے ٹیکس کا کام کر رہی ہوں اور نو سال سے اپنا کاروبار چلا رہی ہوں۔ میں کبھی کسی کی معلومات یا رقم کے ساتھ دھوکہ نہیں کروں گی۔”
ادھر، بروس کیوری نے CRA سے اپنی رقم کی واپسی کا عمل شروع کر دیا ہے، مگر ان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان کے لیے ذہنی اذیت اور مالی نقصان کا باعث بنا ہے۔ گاماشے کو 15 اکتوبر 2025 کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔