اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اتوار کو صوبے میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب الٰہی نے قومی ترانہ پڑھنے والی معذور لڑکیوں کے لیے 3 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ الٰہی نے کہا کہ پہلے ہم نے میٹرک تک تعلیم کو مفت کیا، اب وقت آگیا ہے کہ گریجویشن تک تعلیم مفت کی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج کی خدمات قابل تحسین ہیں۔