اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)منی بجٹ میں لاہور سے کراچی کے ایئر ٹکٹ میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے منی بجٹ میں فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے ٹکٹوں پر ایف ای ڈی کی شرح 20 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے دبئی، سعودی عرب، امریکا، برطانیہ، یورپی ممالک کے لیے ہوائی ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ ہوگا
جدہ، مدینہ کے ٹکٹ کی قیمت میں 28 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ دبئی میں کم از کم یک طرفہ کرایہ 99,000 روپے سے بڑھ کر 150,000 روپے ہو گیا ہے۔ لاہور سے استنبول کے کرایے میں 15 ہزار سے زائد اضافے کے بعد ہوائی ٹکٹ 1 لاکھ 88 ہزار کا ہو گیا۔
لاہور سے ٹورنٹو کا یکطرفہ کرایہ 5 لاکھ 3 ہزار روپے ہو گیا ہے۔ لاہور سے کراچی کے ہوائی ٹکٹ میں 7 ہزار روپے اضافے کے بعد دو طرفہ کرایہ 41 ہزار روپے ہو گیا ہے