لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں، شہباز شریف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں، سابق حکومت نے سستی گیس خریدنے کا موقع گنوایا اور ہم نے مہنگی گیس خریدنے سے گریز کیا جب کہ قطر کے ساتھ معاہدے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے بجلی گھروں کی مرمت نہیں کی، لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے اور عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے مطلوبہ نتائج سامنے آئے ہیں، عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں، حالات پر قابو پالیں گے۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca