167
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بے وفا شوہر سے علیحدگی ، مصری خاتون نے نہ صرف جشن منایا بلکہ سڑک پر کھڑے ہو کر راہگیروں میں سونے کے تحائف بھی تقسیم کیے۔
مصری خاتون کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد سڑکوں پر خوشیاں مناتی نظر آ رہی ہے جب کہ خاتون نے سونے کے تحائف بھی تقسیم کیے ہیں۔
ویڈیو میں خاتون کو سجے ہوئے سنرے کیک کے ساتھ کھڑے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔خاتون نے بتایا کہ اس موقع پر انہوں نے راہگیروں میں سونے کے تحائف تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔ مصری خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ طلاق کی وجہ ازدواجی بے وفائی تھی، جسے میں بالکل بھی قبول نہیں کرتی، اس لیے مجھے طلاق کا دکھ نہیں ہے۔