سعودی عرب -خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ -نماز عید کے رو ح پرورمناظر

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روحانی مناظر دیکھنے کو ملے۔

نماز عید میں شاہی خاندان کے افراد، علمائے کرام اور شیوخ نے شرکت کی، نماز عید کے اجتماعات میں احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کیا گیا۔

اس موقع پر اسلام کی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

دوسری جانب مطاف میں عازمین کا طواف معمول کے مطابق جاری رہا۔

قبل ازیں عازمین کے قافلے وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنے اور فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد منیٰ پہنچ رہے تھے۔ عید الاضحیٰ کے پہلے روز عازمین کی جانب سے رمی کی گئی

جس کے بعد عازمین اپنا وقت عبادت میں گزاریں گے۔ قربانی کے بعد حجاج اپنے سر منڈوائیں گے اور حالت احرام سے باہر آئیں گے۔ طواف کے بعد عازمین منیٰ میں رات گزاریں گے۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca